تین امریکی ریاستوں الینوائے، میسوری اور واشنگٹن میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 4 افراد ہلاک جبکہ دو درجن سے زائد زخمی ہوگئے۔
ریاست الینوائے کے علاقے ولبروک میں قائم ایک مال میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ 22 زخمی ہوئے۔حکام کے مطابق شام 6 بجے شہری، افریقی غلاموں کی آزادی کی سالگرہ کا جشن منانے جمع ہوئے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ رات ساڑھے 12 بجے کال آئی کہ جھگڑا ہوگیا ہے، اہلکاروں کو وہاں پہنچنے پر فائرنگ کی آواز سنائی دی۔اعلیٰ پولیس افسر نے کہا کہ عینی شاہدین اور متاثرہ افراد کے مطابق تقریباً 20 افراد کو گولیاں لگیں جن میں سے ایک مارا گیا۔
واشنگٹن:
ونڈرلینڈ ڈانس میوزک فیسٹیول میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ملزم نے ہجوم میں فائرنگ کی۔
میسوری:
سینٹ لوئس میں رات ایک بجے کے بعد پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں ایک نوجوان ہلاک جبکہ 9 زخمی ہوگئے۔حکا کے مطابق مرنے والے نوجوان کی عمر 17 سال تھی جبکہ زخمیوں کی عمریں 15 سے 19 برس کے درمیان تھیں۔
God save the queen – #Biden on Gun culture of USA https://t.co/bA8NzWPBv0 https://t.co/14du44anAg
— Ashish Nautiyal (@ashu_nauty) June 17, 2023
فائرنگ کا واقعہ ایک عمارت کے پانچویں فلور پر ہوا جہاں پارٹی جاری تھی۔واضح رہے کہ رواں برس امریکا میں 307 فائرنگ کے واقعات ہوچکے ہیں۔
I can easily demonstrate the opposite, that a permissive gun culture has a STRONG link to a violent, homicidal society
Case study: The USA compared to western peers with similar cultures… pic.twitter.com/K1P6Uh6aeM
— Weird Elon Fanboy (@Elons_Tapeworm) June 17, 2023