مندر باقیات کی سیاحت کے دوران لاپتا پانچوں افراد کو تاحال ریسکیو نہ کیا جاسکا. آبدوز نے غرق جہاز ٹائٹینک کے اوپر پہنچنے پر جو سگنل بھیجا تھا وہ آخری ثابت ہوا جس کے بعد ایمرجنسی ڈیکلیئر کردی گئی۔
آبدوز نما ٹائٹین میں موجود افراد کیلئے صرف 96 گھنٹے تک استعمال کی آکسیجن کا ذخیرہ ہوتا ہے۔
تقریباً دو روز سے جاری ریسکیو آپریشن میں امریکا اور کینیڈا کے حکام شریک ہیں تاہم جمعرات کی دوپہر تک کامیابی نہ ملی تو پانچوں افراد آکسیجن سے محروم ہوجائیں گے۔
واضح رہے کہ ٹائٹینک کا ملبہ بحر اوقیانوس میں 12 ہزار 500 فٹ کی گہرائی میں موجود ہے جو نیو فاؤنڈ لینڈ اور کینیڈا کے ساحل سے تقریباً 600 کلومیٹر دور ہے۔
یاد رہے کہ 1912میں ٹائٹینک جہاز ڈوبنے سے 1500 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔