شاہ جہاں پور۔ کٹرا اسمبلی حلقہ کے سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی
راجیش یادو نے پارلیمانی انتخاب کے امیدوار نکھلیش کمار کی حمایت میں عوامی رابطہ مہم کے دوران کہا کہ دیگر پارٹیوں کے لیڈر سماجوادی پارٹی کے حق میں عوام کا رجحان دیکھ کر اپنی تعریف کررہے ہیں۔جبکہ انہیں عوام کے مسائل کی کوئی فکر نہیں ہے اور نہ ہی ان کے انتخابی منشور میں ملک کے عوام اور ان کے بنیادی حقوق کے مفادات کی حفاظت کا کوئی ذکر کیا گیاہے۔ جبکہ اس کے برخلا ف سماجوادی پارٹی نے اترپردیش میں اقتدار میں آنے کے بعد نہ صرف عوام سے کئے گئے اپنے وعدوں کو بخوبی پورا کیا بلکہ عزم کے ساتھ روزانہ ترقی کی اسکیمیں تیار کرکے نافذ بھی کیا ہے۔ ایسا پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو کی سرپرستی کی وجہ سے ممکن ہورہاہے۔کیونکہ عوام اور ملکی مسائل کو حل کرنے کا پارٹی کے سربراہ کو تجربہ ہے۔ عوامی رابطہ کے دوران ان کے ساتھ جتندر یادو، ستندر یادو،راجیش مشرا،وشودیپک چوہان وغیرہ موجود تھے۔