جے پور،: راجستھان میں پہلی بار مانسون سے پہلے سیلاب کی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔ سمندری طوفان بپرجوئے کی طوفانی نقل و حرکت کی وجہ سے ریاست کے پانچ اضلاع باڑمیر، پالی، راجسمند، بھیلواڑہ، اجمیر کے کئی علاقوں میں سیلاب کی صورتحال سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے۔ طوفان کی وجہ سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں پالی کے متھانہ میں 530 ملی میٹر یعنی 21.3 انچ بارش ہوئی ہے۔ پالی میں بھی 12 انچ بارش ہوئی۔ بنڈی، اجمیر، بھلواڑہ کے سیکڑوں دیہاتوں میں بجلی بند ہے۔ ریاست میں اب تک آٹھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
اجمیر اور جودھپور میں بارش کا 100 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ اب محکمہ موسمیات نے کوٹا، باران سوائی مادھوپور میں منگل کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ریاست میں طوفان سے شروع ہونے والے پچھلے 4 دنوں (16 تا 19 جون) میں اوسطاً 100 ملی میٹر بارش ہوئی، جو کہ مانسون کے موسم میں ہونے والی اوسط بارش کا تقریباً 24 فیصد ہے۔ راجستھان میں مانسون کے موسم (جون تا ستمبر) کے دوران اوسطاً 415 ملی میٹر بارش ہوتی ہے۔
جون کے ابتدائی مہینے میں اوسطاً 50 ملی میٹر بارش ہوتی ہے۔ سمندری طوفان نے اجمیر میں بارش کا 105 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ یہاں 17 جون 1917 کو ایک ہی دن میں 119.4 ملی میٹر بارش ہوئی تھی جو کہ جون میں اب تک کی سب سے زیادہ بارش کا ریکارڈ تھا جو کل ٹوٹ گیا۔
Rajasthan Chief Minister #AshokGehlot conducted an aerial survey of Jalore, Sirohi and Barmer districts that have been severely hit by the recent rains in the state. #Rainfall #Rajasthan #AshokGehlot #Floodhttps://t.co/ciNOpBHrjr
— Live Janta News (@Janta__News) June 20, 2023
اجمیر میں کل 24 گھنٹوں میں 131.8 ملی میٹر بارش ہوئی (18 جون کی صبح 8:30 بجے سے 19 جون کی صبح 8:30 بجے تک)۔ اسی طرح جودھپور میں بھی 12 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ 17 جون کو یہاں 91.3 ملی میٹر پانی گرا تھا جبکہ اس سے قبل 28 جون 2016 کو تقریباً 74 ملی میٹر بارش ہوئی تھی۔بپرجوئے کا اثر منگل کو مشرقی راجستھان کے اضلاع میں نظر آئے گا۔ کوٹا، سوائی مادھوپور اور باران اضلاع میں بھاری بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے، محکمہ موسمیات کے مرکز نے اس کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔ جبکہ بانڈی اور جھالاوان اضلاع میں اس سسٹم کے اثر سے تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا یلو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
Incessant and heavy #rains with strong winds triggered by the #CycloneBiparjoy led to a flood-like situation in several areas in Barmer, #Rajasthan.
In pictures: Visuals of a damaged house in Dhanau village, Chohtan Tehsil, Barmer.👇#CycloneBiparjoyUpdate #CycloneAlert #storm pic.twitter.com/LS47VQCPfs— SEEDS India (@SeedsIndia) June 20, 2023