خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے زیر صدارت جدہ میں سعودی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کے آغاز میں شاہ سلمان نے دنیا بھر سے حج کے لیے آنے والے اللہ کے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اوران کی شاندار میزبانی کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ یہ ملک مسجدِ حرام اور مسجدِ نبوی کے زائرین کی خدمت کرنے اور ان کی حفاظت کو یقینی بنانے میں فخر کا اظہار کرتا ہے۔
کابینہ نے سعودی ویژن 2030 کے اہداف کے مطابق حجاج کرام کی آمد کو آسان بنانے اور انھیں اعلیٰ معیار کی خدمات مہیا کرنے کے لیے ان کے امور سے متعلق حکام کی کوششوں کو سراہا اور اس کے ساتھ ساتھ دونوں مقدس مساجد اور دیگر مقدس مقامات کے لیے مملکت کے تاریخی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا۔
اجلاس کے بعد سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کو دیے گئے ایک بیان میں وزیر مملکت، کابینہ کے رکن برائے امورشوریٰ کونسل اور قائم مقام وزیر برائے میڈیا ڈاکٹر اعصام بن سعد بن سعید نے بتایا کہ کابینہ کو مملکت کی خارجہ پالیسی کی سرگرمیوں بالخصوص دیگر ممالک کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے اور تمام شعبوں میں وسیع افق کی جانب مشترکہ کام کو آگے بڑھانے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
The Cabinet, chaired by Custodian of the Two Holy Mosques King Salman at Al-Salam Palace, approved the transfer of the headquarters of the Economic Cities and Special Zones Authority from King Abdullah Economic City in Rabigh Governorate to #Riyadh City.https://t.co/X6dkBBAXPS
— Saudi Gazette (@Saudi_Gazette) June 20, 2023
کابینہ کو خادم الحرمین الشریفین کی ہدایات کی تعمیل میں ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے دورۂ فرانس سے متعلق آگاہ کیا گیا اور دونوں ممالک کے درمیان نمایاں تعلقات اور انھیں تمام شعبوں میں مضبوط بنانے کے طریقوں کو سراہا گیا۔
کابینہ نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان مذاکرات کے بعد ہونے والی تازہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا اور دونوں ممالک کے مابین سفارتی اور قونصلر تعلقات کی بحالی کے عمل میں پیش رفت اور مشترکہ مفادات کے متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تعاون کا جائزہ لیا۔
#PICTURES: King Salman chairs cabinet on Tuesday in #Jeddah pic.twitter.com/u4x80svdTd
— Saudi Gazette (@Saudi_Gazette) June 20, 2023