وزیر اعظم مودی امریکہ کے دورے پر ہیں، جہاں سے انہوں نے یوگا ڈے کے موقع پر ہم وطنوں سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے بتایا کہ وہ اقوام متحدہ میں یوگا ڈے کے پروگرام میں شرکت کریں گے
نیویارک / نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکہ سے یوگا ڈے کے موقع پر ہندوستانی عوام سے خطاب کیا۔ پی ایم مودی نے کہا کہ ’’میں آپ سب سے ویڈیو پیغام کے ذریعے جڑ رہا ہوں لیکن میں یوگا کرنے کے پروگرام سے بھاگ نہیں رہا ہوں۔ ہندوستانی وقت کے مطابق آج شام تقریباً 5:30 بجے میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں ایک بہت بڑے یوگا پروگرام میں شامل ہوں گا۔ ہندوستان کی کال پر دنیا کے 180 سے زیادہ ممالک کا اکٹھا ہونا تاریخی اور بے مثال ہے۔‘‘
Landed in New York City. Looking forward to the programmes here including interaction with thought leaders and the Yoga Day programme tomorrow, 21st June. pic.twitter.com/6V5gHglLCg
— Narendra Modi (@narendramodi) June 20, 2023
وزیر اعظم نریندر مودی نے یوم یوگا کے موقع پر کہا کہ آپ کو یاد ہوگا کہ جب 2014 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بین الاقوامی یوگا ڈے کی قرارداد پیش کی گئی تھی تو ریکارڈ تعداد میں ممالک نے اس کی حمایت کی تھی۔ تب سے یوگا بین الاقوامی یوگا دن کے ذریعے ایک عالمی تحریک بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال یوگا ڈے کے پروگراموں کو اوشین رِنگ آف یوگا نے مزید خاص بنایا ہے۔ اس کا خیال یوگا کے خیال اور سمندر کی وسعت کے درمیان باہمی تعلق پر مبنی ہے۔
Need to end contradictions through yoga, says PM Modi https://t.co/SFCV8I1AVD#PMModiUSVisit pic.twitter.com/XheR9NbB50
— Press Trust of India (@PTI_News) June 21, 2023
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ آج پوری دنیا میں لوگ یوگا اور ’واسودھیوا کٹمبکم‘ کے نظریہ پر مل کر یوگا کر رہے ہیں۔ ہمارے صحیفوں میں کہا گیا ہے کہ یوگا کے ذریعے ہمیں صحت اور طاقت ملتی ہے۔ ہم میں سے کتنے لوگوں نے یوگا کی توانائی کو محسوس کیا ہے۔ ہم سب جانتے ہیں کہ انفرادی سطح پر اچھی صحت ہمارے لیے کتنی ضروری ہے۔ یوگا ایک طاقتور معاشرہ تشکیل دیتا ہے۔
🧘♂️🌍 On #InternationalYogaDay , PM Modi emphasizes the unifying power of Yoga. It goes beyond borders and reminds us that we are one global family. Let's embrace this ancient practice to cultivate harmony, inner peace, and a healthier world. #HarAnganYoga pic.twitter.com/5T1N0pVsBl
— MyGovIndia (@mygovindia) June 21, 2023