نیویارک،: امریکہ کے دورے پر گئے وزیر اعظم نریندر مودی نے مختلف شعبوں کے ماہرین، کمپنیوں کے سی ای اوز اور معززین سے ملاقات کی۔ہندوستانی وقت کے مطابق منگل کی رات یہاں پہنچے مسٹر مودی نے ٹیک تکنیکی شعبے کے ماہر کاروباری اور ٹیسلا انک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایلون مسک سے ملاقات کی۔وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں ٹیکنالوجی کو قابل رسائی اور سستی بنانے میں مسٹر مسک کی کوششوں کی ستائش کی۔
انہوں نے مسٹر مسک کو ہندوستان میں الیکٹرانک موبیلیٹی اور تیزی سے بڑھتے ہوئے خلائی شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی۔مسٹر مودی نے امریکہ کے سرکردہ ماہرین صحت کے ایک گروپ سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے ماہرین کے ساتھ صحت کی بہتر نگہداشت کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے استعمال، انٹیگریٹیو میڈیسن پر زیادہ زور اور صحت کی دیکھ بھال کی بہتر تیاری سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیر اعظم نے ہندوستانی امریکی گلوکارہ، موسیقار اور گریمی ایوارڈ یافتہ محترمہ فالگونی شاہ سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے محترمہ شاہ کی ان کے گانے ‘ایبنڈینس ان ملیٹس’ کے لیے ستائش کی، جو صحت مند اور ماحول دوست موٹے اناج کے بارے میں بیداری پیدا کرتا ہے ۔ وزیر اعظم نے موسیقی کے ذریعے ہندوستان اور امریکہ کے لوگوں کو ایک ساتھ لانے کے لیے ان کی تعریف کی۔مسٹر مودی نے نوبل انعام یافتہ ماہر اقتصادیات اور کاروباری شخصیت پروفیسر پال رومر سے بھی ملاقات کی۔
Prime Minister Narendra Modi on Tuesday met prominent US personalities from different walks of life.#ModiUSVisit2023
See Pics:https://t.co/6kMQzkniwF
— ABP LIVE (@abplive) June 21, 2023