فرانس کے دارالحکومت پیرس میں زوردار دھماکے ہوگیا جس کے نتیجے میں متعدد عمارتوں میں آگ لگ گئی، واقعے میں 30 سے افراد زخمی ہو گئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں زخمی ہونے والے 30 افراد میں سے 7 کی حالت تشویشناک ہے جن کو قریبی اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق سکیورٹی فورسز اور فائر فائٹرز جائے واقعہ پر موجود ہیں، دھماکے سے عمارتوں میں لگی آگ پر قابو پا لیاگیا ہے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ملبے تلے دب جانے والے دو افراد ابھی تک لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے ، ریسکیو اہلکاروں نے عوام سے اپیل کی کہ متاثرہ علاقے سے دور رہیں۔
As a result of the explosion, in the capital of #France, 37 people were injured and two others are missing.
A building was also destroyed due to this explosion. The mayor of #Paris said that there was a fire after the explosion. pic.twitter.com/KS9CHaP3Z2— RTA English (@rtaenglish1) June 22, 2023
واضح رہے کہ جنوری 2019 ممیں بھی گیس لیکیج کے باعث ہونے والے ایک دھماکے میں 4 افراد ہلاک جبکہ 66 زخمی ہوگئے تھے، جبکہ اسی سال اپریل کے مہینے میں ناٹریڈم کیتھیڈرل کی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی تھی جس سے تاریخی عمارت کو کافی نقصان پہنچا تھا۔
The number of people injured in the fire and collapse of a building in Paris rises to 29 – Newshttps://t.co/9Euh0HYBGM
— Meta Jaun News (@MetaJaunNews) June 22, 2023