انصاراللہ یمن نے سعودی اتحاد کے ساتھ 64 فوجیوں کی لاشوں کے تبادلے کے خبر دی ہے- تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق انصاراللہ یمن نے سعودی عرب کے ساتھ 64 فوجیوں کی لاشوں کا تبادلہ کیا ہے۔
انصاراللہ نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 64 اجساد کا دو طرفہ تبادلہ کیا گیا ہےجن میں انصاراللہ کے 58 شہداء اور سعودی فوج کے 6 فوجیوں کے اجساد شامل ہیں جب کہ طرفین نے اس عمل کو جاری رکھنے پر اپنی آمادگی کا اظہار کیا ہے اور آنے والے دنوں میں اس حوالے سے مزید اقدامات اور معاہدے کئے جائیں گے اور اس حوالے سے مذاکرات کا اگلا دور عید قربان کے بعد منعقد کیا جائے گا۔