12 برس بعد شرمیلا ٹیگور کی فلمی دنیا میں واپسی ہوئی ہے، انہوں نے ’گل مہر‘ نامی فلم میں اداکاری کی۔ایک حالیہ ایونٹ میں شرمیلا ٹیگور نے ٹی وی پر نشر ہونے والے مواد کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ آج کل کا ٹی وی مواد نہایت رجعت پسند ہے، زیادہ تر ڈرامہ سیریلز میں عورت کو عورت کا بدترین دشمن دکھایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کبھی کبھی ہم پروگرام بنانے والوں کو قابل اعتراض حصے حذف کرنے کا کہتے ہیں لیکن زیادہ تر پروڈیوسرز ماننے سے انکار کر دیتے ہیں کیونکہ سرمایہ عقل پر حاوی ہو جاتا ہے۔
#SharmilaTagore Calls TV Content Regressive, Says Producers REFUSE To Remove Objectionable Parts Despite Actors' Requesthttps://t.co/b0qzkLl9Rn
— Free Press Journal (@fpjindia) June 22, 2023