پیلی بھیت (بھاشا) شہر میں کل ایک پرائیویٹ چینل کے انتخابی پروگرام میں بحث کے بعد بی جے پی اور عام آدمی پارٹی کارکنان کے درمیان تنازعہ ہوگیا۔ پولس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ کل شام ایک پرائیویٹ چینل کے انتخابی پروگرام میں بحث کے دوران عام آدمی پارٹی کے کارکنان نے بی جے پی کارکنان پر غیر قانونی اسلحہ ساتھ رکھنے کا الزام عائد کیا۔ جس کے بعد دونوں گروپوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔ ترجمان نے بتایا کہ موقع پر پہنچ کر پولس نے بی جے پی کارکنان کی تلاشی لی لیکن پولس کو اسلحہ نہیں ملے۔ اس کے بعد عاپ کارکنان نے پولس پر بی جے پی کارکنان کا ساتھ دینے کا الزام عائد کیا۔پولس دونوں گروپوں کے لوگوں کو کوتوالی لے گئی اور عاپ کے ضلع کوآرڈینیٹر راجیوترپاٹھی سمیت کچھ لوگوں کو حراست میں لے لیا لیکن بعد میں انہیں رہا کردیا گیا۔