پٹنہ؛ بہار کی راجدھانی پٹنہ میں اپوزیشن اتحاد کی میٹنگ سے قبل کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ریاستی دفتر میں اپنے خطاب میں بی جے پی پر شدید حملہ کیا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ نفرت کو نفرت سے نہیں کاٹا جا سکتا، بلکہ محبت سے کاٹا جا سکتا ہے، اسی لیے ہم محبت کی بات کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں نظریات کی جنگ جاری ہے۔ ایک طرف کانگریس کا ‘جوڑوا انڈیا’ نظریہ ہے، دوسری طرف بی جے پی-آر ایس ایس کا ‘توڑو انڈیا’ نظریہ ہے۔راہل گاندھی نے کہا کہ کانگریس کا ڈی این اے بہار میں ہے۔ انہوں نے بھارت جوڑو یاترا کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے اس یاترا میں بہت مدد کی ہے۔
Game Changer Meeting… Good Beginning.. All the Very Best💐
16 parties which are attending the Opposition meet in #Patna, #Bihar
Congress: Rahul Gandhi, Mallikarjun Kharge and KC Venugopal.
DMK: MK Stalin and TR Baalu
TMC: Mamata Banerjee and Abhishek Banerjee
AAP:… pic.twitter.com/wk8pAk8ZKt
— Surya Born To Win (@Surya_BornToWin) June 23, 2023
راہل گاندھی نے کہا کہ میں کہیں بھی جا کر لوگوں سے ملتا تھا، پوچھنے پر پتہ چلتا ہے کہ وہ بہار کے
رہنے والے ہیں۔کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ ہم مل کر بی جے پی کو شکست دینے جا رہے ہیں۔ آپ نے دیکھا ہوگا کہ کرناٹک میں بی جے پی لیڈروں نے بڑی بڑی تقریریں کیں، ہر کونے میں گئے لیکن نتیجہ آپ نے دیکھا کہ وہاں کیا ہوا۔ بی جے پی کہہ رہی تھی کہ ان کی زبردست جیت ہوگی اور جو ہوا وہ سب کے سامنے ہے۔راہل گاندھی نے کہا کہ اگر ہم سب مل کر الیکشن لڑیں تو آئندہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو اقتدار سے ہٹایا جا سکتا ہے۔
#Opposition meet: #2024LokSabhaElections on the agenda as Oppn shows unity in #Patna | Catch the day's latest news and updates 🔴 https://t.co/fkM4cvwyZo pic.twitter.com/jn4eGP6WGH
— Economic Times (@EconomicTimes) June 23, 2023