سرکاری گائیڈلائن پر عمل کریں اور سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرنے سے اجتناب کریں
ممبئی،23جون ( اے یوایس) عید الاضحیٰ کے پیشِ نظر ممبئی اور ریاست مہاراشٹر کا ماحول پرامن بنائے رکھنے کیلئے علماء اکرام، ملی و سماجی تنظیمیں سرگرم ہوگئی ہیں۔ اس متعلق ممبئی میں منعقد ہونے والی مختلف میٹنگوں میں ملی تنظیمون کے ذمہ داران نے مسلمانوں سے سنتِ ابراہیمی کی ادائیگی کے موقع پر سرکاری گائیڈ پر عمل کرنے اور اشتعال انگیزی سے گریز کرنے کی عوامی اپیل جاری کی۔









