اوڈیشہ پولیس کو کافی عرصے سے اس افسر کی سرگرمیوں پر شک تھا۔ جب پولیس نے افسر کے احاطے پر اچانک چھاپہ مارا تو افسر کی بیوی نے پولیس کے چھاپے سے بچنے کے لیے کرنسی نوٹوں سے بھرے تین بنڈل اپنے پڑوسی کی چھت پر پھینک دیے۔
بھونیشور۔ اوڈیشہ پولیس نے ایک سرکاری اہلکار کے گھر پر چھاپہ مارا۔ اوڈیشہ پولیس نے چھاپے کے دوران 3 کروڑ روپے سے زیادہ کی نقد رقم برآمد کی ہے۔ اوڈیشہ پولیس کو کافی عرصے سے اس افسر کی سرگرمیوں پر شک تھا۔ جب پولیس نے افسر کے احاطے پر اچانک چھاپہ مارا تو افسر کی بیوی نے پولیس کے چھاپے سے بچنے کے لیے کرنسی نوٹوں سے بھرے تین بنڈل اپنے پڑوسی کی چھت پر پھینک دیے۔
حکام نے جمعہ کو بتایا کہ ویجیلنس برانچ نے اوڈیشہ ایڈمنسٹریٹو سروس (او اے ایس) کے افسر پرشانت کمار راوت کے گھر اور بھونیشور میں دیگر مقامات پر چھاپوں کے دوران بھاری مقدار میں نقدی برآمد کی ہے۔ راوت نابرنگ پور ضلع میں ڈپٹی کلکٹر کے عہدے پر تعینات ہیں۔