ایران کی عدلیہ سے متعلق انسانی حقوق کی کمیٹی کے چیئرمین نے پابندیوں کو انسانیت کے خلاف سب سے بڑا جرم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے ایسی یکطرفہ پابندیاں تقریبا پچیس ملکوں کے خلاف عائد کر رکھی ہیں جو غیر قانونی ہیں۔
/ایران: ایران کی عدلیہ سے متعلق انسانی حقوق کی کمیٹی کے چیئرمین کاظم غریب آبادی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ایرانی قوم کے خلاف امریکہ کی عائد کردہ یکطرفہ ظالمانہ اور غیر قانونی پابندیاں، انسانیت کے خلاف امریکہ کا ایک بڑا جرم ہے اور امریکہ نے ایرانی قوم کے خلاف وسیع پیمانے پر ظالمانہ پابندیاں عائد کی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ان پابندیوں کے نتیجے میں ایرانی قوم کو نہ صرف جانی نقصان پہنچا بلکہ مختلف شعبوں میں بھی بھاری نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔
کاظم غریب آبادی نے اسی طرح امریکہ اور ایم کے او دہشت گرد گروہ کے مجرمانہ اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی پر قاتلانہ حملہ، پچیس ہزار ایرانیوں کو شہید کرنا، سردشت پر کیمیائی بمباری، ایرانی قوم کے خلاف امریکہ اور دہشت گرد گروہ کے صرف چند وحشیانہ جرائم ہیں۔
انھوں ںے کہا کہ دنیا میں ساڑھے تین کروڑ سے زائد افراد امریکہ کے ہاتھوں قتل ہوئے جن میں دو کروڑ ستر لاکھ افراد سرخ فام شہری شامل ہیں جبکہ جنگ ویتنام میں پینتالیس لاکھ افراد مارے گئے اور اسی طرح کیوبا، میکسیکو، عراق،اور افغانستان میں لوگوں کا امریکیوں کو ہاتھوں قتل عام ہوا اور ان سب غیر انسانی جرائم کا ذمہ دار امریکہ ہے۔