دنیا بھر سے آئے ہوئے لاکھوں عازمین حج مناسک کے پہلے مرحلے میں خیموں کے شہر منیٰ پہنچ رہے ہیں۔ منیٰ روانگی سے قبل عازمین حج نے مسجدالحرام میں طواف و عمرہ ادا کیا۔
عازمین آج کی رات منیٰ میں ہی گزاریں گے اور فجر کی نماز پڑھ کر حج کے سب سے اہم رکن اعظم کی ادائیگی کے لیے عرفات کے میدان جائیں گے جہاں وہ دن بھر عبادت اور دعاؤں میں مشغول رہیں گے۔
سورج ڈھلنے کے بعد حاجی مزدلفہ کے لیے روانہ ہوں گے۔
https://twitter.com/Itz_afzaal/status/1673232075128750082?s=20
اس سال ایک لاکھ 57 ہزار پاکستانی فریضہ حج ادا کر رہے ہیں،81 ہزار عازمین سرکاری اور 76 ہزار نجی حج اسکیم کے ذریعے سعودی عرب پہنچے ہیں۔وادی منیٰ میں پاکستانی معاونین کی گائیڈنگ پوسٹیں مقرر کردی گئی ہیں، منیٰ میں پاکستان حج مشن کے 2 کیمپ آفس بھی قائم کر دیے گئے۔
واضح رہے کہ اس سال دنیا بھر سے 16 لاکھ سے زائد عازمین فریضۂ حج کی ادائیگی کے لیے حجاز مقدس پہنچے ہیں۔
The Hajj has recently started in Saudi Arabia's Makkah. In order to ponder and worship, more than a million pilgrims will travel to the Tent City of Mina today. May Allah, the Most High, ease their situation and accept their worship. Aamin. pic.twitter.com/ruJwG38QVC
— Mohamed Khalfan (@Mohamed_Alhabsy) June 26, 2023