امریکی کوسٹ گارڈ نے ٹائٹینک کا ملبہ دیکھنے جانے والی چھوٹی آبدوز ٹائٹن کے پانی کے اندر پھٹنے کی وجہ کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جس کے نتیجے میں دو پاکستانیوں سمیت اس میں سوار پانچوں افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔
خبررساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق جہاز پر اینگرو کارپوریشن کے وائس چیئرمین شہزادہ داؤد اور ان کا 19 سالہ بیٹا سلیمان، برطانوی مہم جو ہمیش ہارڈنگ، فرانسیسی آبدوز کے ماہر پال ہنری نارجیولٹ اور اوشین گیٹ ایکسپیڈیشنز کے امریکی بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر اسٹاکٹن رش سوار تھے جنہوں نے ٹائٹینک کا سفر کرنے کے لیے آبدوز دی اور فی کس ڈھائی لاکھ ڈالر وصول کیے۔
US Coast Guard also launches investigation into Titan submarine implosionhttps://t.co/0qIy8sxDt4
— Meta Jaun News (@MetaJaunNews) June 25, 2023