نئی دہلی،: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر وہ یہاں کے باشندوں کو تحفظ فراہم نہیں کر سکتے تو انہیں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دینا چاہئے ۔
مسٹر کیجریوال نے یہاں پرگتی میدان سرنگ میں چلتی کار سے لوٹ مار کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کرتے ہوئے کہا، “لیفٹیننٹ گورنر کو استعفیٰ دے دینا چاہئے ۔ کسی ایسے شخص کو ایل جی بنائیں جو دہلی کے لوگوں کو تحفظ فراہم کر سکے ۔ اگر مرکزی حکومت دہلی کو محفوظ نہیں بنا سکتی تو یہ ذمہ داری ہمارے حوالے کر دیں۔ ہم آپ کو دکھادیں گے کہ کس طرح ایک شہر کو اس کے شہریوں کے لیے محفوظ و مامون بنایا جائے ۔”
#WATCH | Delivery agent and associate robbed at gunpoint in Delhi's Pragati Maidan tunnel. CM #Kejriwal calls for LG's resignation.
Click on the 🔗 to know more: https://t.co/xI4U2atFw5#DelhiPolice #DelhiCrime #ABPLive pic.twitter.com/J9340r02aO
— ABP LIVE (@abplive) June 26, 2023