ہم جانتے ہیں،واگنرجنگجوؤں اور کمانڈروں کی اکثریت روس کی محبِّ وطن ہے، وہ اپنے لوگوں اور ریاست کے لیے وقف ہیں روس کے صدر ولادی میر پوتین نے واگنر ملیشیا کی اپنے سربراہ ایوگینی پریگوزن کی قیادت میں قلیل مدتی بغاوت کے بعد قوم سے پہلا خطاب کیا ہے اور انھوں نے ’واگنریوں‘ کے سامنے تین اختیار رکھے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ واگنر کے جن ارکان نے بغاوت میں حصہ لیا،وہ یا تو فوج میں شامل ہوسکتے ہیں،اپنے اہل خانہ کے پاس واپس جا سکتے ہیں یا پھر وہ بیلاروس میں جا سکتے ہیں۔
انھوں نے سوموار کی شب قوم سے خطاب میں کہا کہ ’’ہم جانتے ہیں،واگنر گروپ کے جنگجوؤں اور کمانڈروں کی اکثریت بھی روس کی محبِّ وطن ہے۔ وہ اپنے لوگوں اور ریاست کے لیے وقف ہیں۔انھوں نے میدانِ جنگ میں اپنی جرآت وبہادری سے یہ سب ثابت کیا ہے‘‘۔
Russian President Vladimir Putin accused Ukraine and its Western allies on Monday of encouraging Russians to “kill each other” during a revolt by Wagner Group mercenaries.
Read story:https://t.co/IZ0uN7ak7x#Putin #Russia #Wagner #Mutiny #Moscow
— The Asian Mirror (@theasianmirror) June 27, 2023