رانچی،: مسافروں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ، پٹنہ اور رانچی کے درمیان جدید ترین اور عالمی معیار کی سہولیات کے ساتھ تیز رفتار وندے بھارت ٹرین کا آپریشن آج سے شروع ہو گیا ہے ۔رانچی سے پٹنہ تک وندے بھارت ٹرین آپریشن کا آج خصوصی ٹرین 02439 کے طور پر افتتاح کیا گیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج بھوپال سے اس ٹرین کا آن لائن افتتاح کیا۔ اس کے بعد 28 جون سے ٹرین نمبر 22349/22350 پٹنہ-رانچی-پٹنہ وندے بھارت ٹرین باقاعدگی سے چلائی جائے گی۔
یہ ٹرین منگل کے علاوہ پٹنہ اور رانچی سے ہفتے میں چھ دن چلے گی۔27 جون کوشروع کی گئی ٹرین نمبر 02439 رانچی-پٹنہ وندے بھارت اسپیشل رانچی سے میسرا، برکاکانہ، چرہی، ہزاری باغ ٹاؤن، برہی، کوڈرما، پہاڑپور، گیا، جہان آباد ہوتے ہوئے 17.25 بجے پٹنہ جنکشن پہنچے گی۔28 جون سے ٹرین نمبر 22349 پٹنہ – رانچی وندے بھارت ٹرین پٹنہ جنکشن سے 07.00 بجے روانہ ہوکر 08.25 بجے گیا، 09:35 بجے کوڈرما، 10.33 بجے ہزاری باغ، 11.35 پر برکاکانہ، 12.20 بجے میسرا رکتے ہوئے 13.00 بجے رانچی پہنچے گی۔واپسی میں 28 جون سے ٹرین نمبر 22350 رانچی-پٹنہ وندے بھارت ٹرین رانچی سے 16.15 بجے روانہ ہوکر 16.35 بجے میسرا، 17.30 بجے برکاکانہ، 18.30 بجے ہزاری باغ، 19.30 بجے کوڈرما، 20.45 بجے گیا میں رکتے ہوئے 22.05 بجے پٹنہ جنکشن پہنچے گی۔
Prime Minister Narendra Modi launched five semi-high-speed Vande Bharat Express trains from Bhopal’s Rani Kamlapati Railway (RKMP) station on Tuesday.
.
.#narendramodi #pmmodi #vandebharatexpress #bhopal #rkmp #vandebharat #nationalnews #indianrailways #rail #dailynews #UPDATE pic.twitter.com/wOYukXozCI— UiTV Connect (@UiTV_Connect) June 27, 2023