استقامتی محاذ کے جانبازوں نے اسرائیل کے ایک اور ڈرون طیارے کا شکار کر کے اُسے تباہ کر دیا۔ فلسطین کی خبر رساں ایجنسی شہاب کی رپورٹ کے مطابق استقامتی محاذ کی بریگیڈ سرایا القدس کے جانبازوں نے جنین میں اسرائیل کے ڈرون طیارے کو مار گرایا ہے۔
اسرائیلی ڈرون فائرنگ کے بعد سرنگوں ہوا تاہم مزاحمتی محاذ نے غنیمت میں لئے جانے والے اس ڈرون کی نوعیت کے بارے میں کچھ نہیں کہا ہے اور غاصب صیہونی حکومت نے ابھی تک اس پر کوئی رد عمل نہیں دیا ہے۔
ناجائز صیہونی ٹولہ اپنے ڈرون طیاروں کو فلسطینیوں کی جاسوسی کرنے اور ان پر بمباری یا شیلنگ کرنے کے لئے استعمال کرتا ہے۔