فرانس میں نوجوان کی ہلاکت کے بعد کچھ علاقوں میں پُرتشدد احتجاج پانچویں روز بھی جاری ہے۔ فرانسیسی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز پُرتشدد مظاہروں میں ملوث 322 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
فرانسیسی وزارتِ داخلہ کے مطابق نوجوان ناحیل کی تدفین کے بعد پُرتشدد واقعات میں کمی آئی ہے، جن شہروں میں ہنگاموں کا خدشہ ہے وہاں سیکیورٹی اہلکار تعینات ہیں۔
پیرس: پولیس فائرنگ سے نوجوان کی موت کے بعد مظاہرے
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پیرس میں فرانسیسی پولیس نے پوچھ گچھ کے دوران نوجوان کار سوار کو سینے میں گولی مار دی تھی جس سے اس کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی تھی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مرنے والے 17 سالہ فرانسیسی الجزائری نوجوان کی شناخت ناحیل کے نام سے ہوئی ہے۔