واقعے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر 3 کی حالت تشویشناک ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق محکمہ پولیس نے کہا کہ بالٹی مور کے گریٹنا ایونیو کے 800 بلاک میں ہونے والے واقعے میں 30 افراد پر گولیاں چلائی گئیں۔
پولیس نے کہا کہ ایک 18 سالہ خاتون کو جائے وقوع پر ہی مردہ قرار دیا گیا جبکہ 20 سالہ شخص کو مقامی اسپتال لانے کے بعد مردہ قرار دیا گیا۔
Police hunt for suspects in Baltimore mass shooting #AndyVermautLovesReutersPressAgency https://t.co/wwztVkgk9X pic.twitter.com/18Gm07KFBG
— Andy Vermaut (@AndyVermaut) July 3, 2023
پولیس نے بتایا کہ 9 افراد کو جائے وقوع سے مقامی اسپتالوں میں منتقل کرنے کیا گیا جہاں تین کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 20 دیگر متاثرہ افراد علاقے کے ہسپتال سے روانہ ہوگئے۔
محکمہ پولیس نے کہا کہ اتوار کی صبح تقریباً 12 بجکر 35 منٹ پر افسران گریٹنا کورٹ کے 800 بلاک میں مبینہ فائرنگ کی اطلاع ملنے پر وہاں پہنچے۔
رپورٹ کے مطابق ایک عینی شاہد نے ٹی وی اسٹیشن فاکس 45 کو بتایا کہ ’بروکلین ڈے‘ نامی تقریب کے لیے علاقے میں سینکڑوں لوگ جمع تھے جہاں 20 سے 30 گولیاں چلنے کی آوازیں سنی گئی۔
خیال رہے کہ 30 اپریل کو امریکی ریاست ٹیکساس میں مسلح شخص نے ایک گھر میں 8 سالہ بچے سمیت 5 افراد کو گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔
30 Shot, 2 Killed, In South Baltimore Mass Shooting https://t.co/h0fU9eobJa
— Rickey Smiley Morning Show (@TheRSMS) July 3, 2023