سین فرانسسکو،: خالصتان حامیوں نے یہاں ہندوستانی قونصل خانہ میں آگ لگا دی۔ تاہم مقامی فائر ڈپارٹمنٹ کی بروقت کارروائی کے باعث عمارت کو بحفاظت بچا لیا گیا۔ سین فرانسسکو باضابطہ طور پر ریاستہائے متحدہ کیلیفورنیا ریاست کا بڑا ثقافتی اور تجارتی مرکز ہے۔خالصتان حامیوں نے 2 جولائی کو سفارت خانے کو راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کرنے کی بزدلانہ حرکت کی۔
واردات میں کوئی بڑا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ آگ بروقت بجھا دی گئی۔ اس کی اطلاع مقامی، ریاستی اور وفاقی حکام کو دی گئی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے اس کی شدید مذمت کی ہے۔ سین فرانسسکو میں ہندوستانی قونصل خانے پر پانچ مہینوں میں یہ دوسرا حملہ ہے۔
Khalistani supporters set fire to Indian consulate in San Francisco, US condemns, fire quickly extinguished, no injuries reported.#India #America #Khalistan #Suppoerters #Fire #IndianConsulate #SanFrancisco #Enlightindia pic.twitter.com/PSr55rmUxx
— Enlight India (@TheEnlightIndia) July 4, 2023
تازہ ترین حملہ اتوار کو مقامی وقت کے مطابق 1:30 بجے کے قریب ہوا۔ خالصتان حامیوں نے سفارت خانہ کی عمارت میں آگ لگا دی۔
Indian Consulate In San Francisco Vandalised By 'Khalistan Supporters'https://t.co/vFqReEJCyj pic.twitter.com/WpOEtBpyJp
— NDTV Videos (@ndtvvideos) July 4, 2023