امریکی صدر جوبائیڈن کی غیر موجودگی کے دوران وائٹ ہاؤس سے ملنے والا سفید پاؤڈر منشیات نکلی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس سے گزشتہ اتوار کو ملنے والا سفید پاؤڈر منشیات (کوکین) تھی۔
رپورٹس کے مطابق سیکرٹ سروس ایجنٹس کو سفید پاؤڈر اتوار کو ویسٹ ونگ کے علاقے سے مقامی وقت کے مطابق رات 8:45 پر ملا تھا جہاں عام لوگوں کی رسائی بھی ہوتی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اس واقعے کے فوری بعد ایمرجنسی سروسز کے اہلکار بھی سفید پاؤڈر کو ٹیسٹ کرنے کے لیے پہنچ گئے تھے۔رپورٹس کے مطابق پاؤڈر کے ابتدائی ٹیسٹ کے بعد پتا چلا کہ یہ منشیات (کوکین) تھی۔
Biden ignores questions from press after cocaine was found in the White House | Daily Mail Online https://t.co/VctWhh0Vmr
— KP (@kimlee227) July 5, 2023
غیرملکی میڈیا کے مطابق اس واقعے کے وقت امریکی صدر جوبائیڈن وائٹ ہاؤس میں موجود نہیں تھے۔
امریکی صدر کی سیکیورٹی کی ذمے دار ایجنسی نے اس حوالے سے ایک بیان میں کہا کہ سفید پاؤڈرکو مزید جانچ کے لیے بھیجا گیا تھا اور اس کے وائٹ ہاؤس میں داخل ہونے کی وجہ اور طریقے کی تحقیقات زیر التوا ہیں۔
#Whitepowder found at #WhiteHouse identified as #cocaine: Source https://t.co/QuPgV8REvJ
— The Tribune (@thetribunechd) July 5, 2023