جاپان سے تعلق رکھنے والا دنیا کا سب سے وفادار کتا ’ہاچیکو‘ 100 برس کا ہوگیا۔’ہاچیکو‘ کی پیدائش نومبر 1923ء میں ہوئی اور اب اس کی پیدائش کو ایک صدی مکمل ہوگئی ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے یہ کتا اپنے مالک سے اتنی محبت کرتا تھا کہ اس کے انتقال کے باوجود بھی ریلوے اسٹیشن پر برسوں اس کا انتظار کرتا رہا۔
ہوا کچھ یوں تھا کہ ہائڈسابورو نامی ایک پروفیسر نے اپنے طلباء سے کہا کہ اُنہیں اکیتا نسل کے کتے کا ایک چھوٹا بچہ چاہیئے تو اس وقت ’ہاچیکو‘ کا انتخاب ہوا اور اسے سینکڑوں کلومیٹر دور پروفیسر کے پاس لایا گیا۔
https://twitter.com/ianhalstead/status/1676875445545975809?s=20