اسٹاک ہوم:قرآنِ کریم کی بے حرمتی کے واقعے کے خلاف عالمگیر سطح پر احتجاج کیے جانے کے بعد سوئیڈن نے قرآن کریم اور دیگر مقدس صحیفوں کی بے حرمتی کو جرم قرار دینے پر غور شروع کر دیا۔سوئیڈن کے وزیرِ انصاف گونار اسٹرومر کے مطابق قرآنِ پاک کی بے حرمتی کے حالیہ واقعے نے سوئیڈن کی سلامتی کو نقصان پہنچایا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ سوئیڈن کی حکومت اس بات کا جائزہ لے رہی ہے کہ آیا وہ قرآنِ پاک یا دیگر مقدس کتابوں کی بے حرمتی کو غیر قانونی قرار دے سکتی ہے۔
واضح رہے کہ پوری دنیا میں سوئیڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج جاری ہے۔اس واقعے کے خلاف حکومتِ پاکستان کے اعلان پر ملک بھر میں آج یومِ تقدیسِ قرآن منایا جا رہا ہے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے نمازِ جمعہ کے بعد سوئیڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے واقعے پر احتجاج کی اپیل کی ہے۔