ممبئی شہر کو بجلی سپلائی کرنے والی اڈانی الیکٹرسٹی کے لوہے کے پل پر چوروں نے ہاتھ صاف کر لیے۔ یہ پل چھ ہزار کلو گرام کا تھا۔ اس کی لمبائی نوے فٹ تھی۔ فی الحال اس معاملے میں پولس نے چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ ان میں سے ایک اس کمپنی کا ملازم ہے جسے ٹھیکہ دیا گیا تھا۔
ممبئی: ملک کی معاشی راجدھانی ممبئی میں ایک کے بعد ایک حیران کن کارنامے منظر عام پر آتے رہتے ہیں۔ اس وقت ممبئی شہر میں ایک پل کی چوری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ اس پل کا وزن 6 ہزار کلوگرام ہے اور یہ نوے فٹ لمبا ہے۔ یہ لوہے کا پل ہے، جس کے لاپتہ ہونے کی خبر فی الحال مایا نگری میں موضوع بحث ہے۔ پل کی چوری کا واقعہ گزشتہ ماہ منظر عام پر آیا ہے۔
A 6000-kg massive iron bridge that used to carry huge electric cables of Adani Electricity was stolen from Malad in Mumbaihttps://t.co/GXjhlYfwop
— TIMES NOW (@TimesNow) July 8, 2023