امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے سبب نظام زندگی بری طرح متاثر ہے۔نیویارک میں سیلابی ریلے میں بہنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے، دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہونے سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، کئی افراد کو کشتیوں کے ذریعے نکالا گیا۔
کئی علاقوں میں سڑکیں بہہ گئیں اور لوگ گاڑیاں چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے پر مجبور ہوگئے۔
ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ نیویارک میں ایک اہم ریل سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔
Another Video- The condition of some cities of America is bad after heavy rains. Road condition in #Highland NY #OrangeCounty #NewYork #Rain #USA #NY #Rains pic.twitter.com/vMENdDVi8u
— Prateek Pratap Singh (@PrateekPratap5) July 10, 2023