غیرملکی میڈیا کے مطابق ریاست الاباما میں 8 سالہ بچے نے بہت تیز رفتاری سے گاڑی چلائی تاہم پولیس نے اس کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس کو کال پر چوری کی اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد پتا چلا کہ بچے نے اسلحہ دکھا کر گاڑی چھینی ہے۔
مقامی پولیس افسر کا کہنا ہے کہ تھوڑی دیر بعد چوری شدہ گاڑی کو روکنے کی کوشش کی لیکن ڈرائیور نے رُکنے سے انکار کردیا جس کے بعد اس کا تعاقب شروع کیا گیا تو تیز رفتار کار تھوڑی دیر بعد دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی تاہم اس حادثے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔
رپورٹس کے مطابق پولیس نے جائے وقوعہ سے ایک اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق بچے کے خلاف ڈکیتی، فرار ہونے کی کوشش اور اسلحہ رکھنے سے منع کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اس تمام واقعے کی ایک عینی شاہد نے بھی تصدیق کی ہے۔