فرانس میں وزیر اعظم مودی کی ’بیسٹل ڈے پریڈ‘ میں شرکت، صدر امینوئل میکروں بھی رہے موجود
پیرس،14جولائی ( اے یوایس) ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے فرانس میں آج ’بیسٹل ڈے پریڈ‘ میں شرکت کی۔ اس پریڈ میں فرانسیسی صدر امینوئل میکروں بھی موجود رہے اور ان کے ساتھ فرانس کی خاتون اوّل بریگٹ میکروں بھی بیسٹل ڈے پریڈ کا دیدار کرنے پہنچیں۔ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کو فرانس نے ’بیسٹل ڈے پریڈ‘ میں شرکت کے لیے بطور مہمانِ خصوصی مدعو کیا ہے اور وہ 13 جولائی کو ہی دو روزہ دورے پر فرانس پہنچ گئے۔
सारे जहाँ से अच्छा…🇮🇳
A proud moment as India's tri-services contingent marches at the Bastille Day parade in Paris, France
🇮🇳 🤝 🇫🇷 pic.twitter.com/bKfnpThNQe— G Kishan Reddy (Modi Ka Parivar) (@kishanreddybjp) July 14, 2023
بیسٹل ڈے پریڈ کا انعقاد پیرس کے چیمپس-ایلیسس میں کیا گیا ہے۔ اس پریڈ کے دوران ا?سمانوں میں جنگی طیاروں کا فلائی-پاس دیکھنے کو ملا جو نہایت قابل تعریف تھے۔ بیسٹل ڈے پریڈ کے دوران فرانسیسی قومی پرچم کی نمائش کرتے ہوئے ہندوستانی ٹرائی-سروس ٹیم نے بھی فلائی پاسٹ کیا۔ پنجاب ریجمنٹ کی قیادت میں ہندوستانی فوج کی ٹرائی-سروس ٹیم اس وقت فرانس میں موجود ہے اور ہندوستانی جوانوں نے بیسٹل ڈے پریڈ سے قبل پیرس میں پریکٹس بھی کی۔قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی ہندوستان کے دوسرے ایسے لیڈر ہیں جو بیسٹل ڈے پریڈ کے لیے فرانس پہنچے ہیں۔
#Watch | Indian Air Force's Rafales participate in the flypast at Bastille Day parade in Paris, France #BastilleDay #IAF #PMModiFranceVisit #PMModiInParis #IndianAirForce pic.twitter.com/vwouNN8zPc
— NewsMobile (@NewsMobileIndia) July 14, 2023