عراق کے دار الحکومت بغداد کے مختلف علاقوں میں آج صبح پے در پے ہونے والے ۹ دھماکوں میں ۱۶۱ افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔
آج صبح بروز اتوار بغداد کے ۸ مختلف علاقوں میں ۹ بم دھماکے ہوئے ہیں۔عراق کے دار الحکومت میں ایک ہی دن ۸ جگہوں پر ہونے والے ۹ بھیانک دھماکوں میں ۱۶۱ افراد خاک و خوں میں غلطاں ہوئے ہیں کہ جن میں سے ۴۱ افراد کے شہید ہونے جبکہ ۱۲۰ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔
فرانس کی نیوز ایجنسی نے بتایا ہے کہ شہید اور زخمی ہونے والے تمام افراد مذہب تشیع سے تعلق رکھتے تھے۔
پے در پے ہونے والے دھماکوں کے فورا بعد حفاظتی دستوں نے حادثات کی جگہوں پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کیا۔
طبی معائنہ کاروں نے بتایا ہے کہ مزید جانی نقصانات کا احتمال پایا جاتا ہے۔