نئی دہلی، 21 جولائی :۔ گلوبل مارکیٹ میں آج مندی نظر آرہی ہے۔ گزشتہ کاروباری سیشن کے دوران امریکی بازار دباو میں بند ہوئے۔ دوسری جانب یورپی مارکیٹ میں اضافہ درج کیا گیا۔ ایشیائی بازاروں میں آج ملا جلا کاروبار دیکھا جا رہا ہے۔وال اسٹریٹ پچھلے کچھ دنوں میں مسلسل تیزی کے بعد آخری تجارتی سیشن کے دوران دباو میں نظر آیا۔ وال اسٹریٹ کے دو انڈیکس گراوٹ کے ساتھ سرخ اور ایک اضافے کے ساتھ سبز رنگ میں بند ہوئے۔ ڈاوجونز 163.97 پوائنٹس یعنی 0.47 فیصد اضافے کے ساتھ 35225.18 پر بند ہوا۔ دوسری جا نب ایس اینڈ پی 500 انڈیکس نے گزشتہ سیشن کی تجارت 0.68 فیصد کمی کے ساتھ 4534.87 پوائنٹس پر ختم کی۔ اسی طرح نیس ڈیک بھی 294.71 پوائنٹس یعنی 2.05 فیصد کی بڑی کمی کے ساتھ 14,063.31 کی سطح پر بند ہوا۔
Postponed until next year
A $3 Trillion Threat to Global Financial Markets Looms in Japan https://t.co/Xu6TDHeQDX
— Kunal Shah 🗽 (@realKunalAShah) July 21, 2023