مظفر پور، 22 جولائی۔ بہار کے مظفر پور میں ایک پراپرٹی ڈیلر اور اس کے دو باڈی گارڈ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ اس فائرنگ میں پراپرٹی ڈیلر آشوتوش شاہی کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جب کہ انہیں بچانے کے لیے آئے ان کے تین محافظوں کو بھی گولیاں لگیں۔ ان میں سے دو کی اسپتال میں علاج کے دوران موت ہوگئی۔ یہ معاملہ مظفر پور ضلع کے ٹاون تھانہ علاقے سے متعلق ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ موٹر سائیکل سوار بدمعاشوں نے واردات کو اس وقت انجام دیا جب پراپرٹی ڈیلر آشوتوش شاہی ایک وکیل کے گھر پہنچے تھے۔









