غاصب صیہونی حکومت کے سابق وزیراعظم نے کابینہ کے اقدامات کے نتائج کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو کے سامنے صرف دو آپشن ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے امیڈ کے حوالے سے بتایا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے سابق وزیر اعظم یایر لاپیڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس حکومت کی کابینہ کے سامنے صرف 2 آپشنز ہیں اور کابینہ اگلے 2 دنوں کے اندر ان میں سے کسی ایک آپشن کا انتخاب کرے۔
لاپیڈ نے کہا کہ عدالتی اصلاحات کے بل کی منظوری کے آپشن کا انتخاب کرتے ہوئے نیتن یاہو کی کابینہ صیہونی حکومت کو اپنی فوج، معیشت اور امریکہ کے ساتھ تعلقات سمیت تباہ کر دے گی یا پھر اس بل کو روک کر اپنی حکومت کو تباہی کے خطرے سے بچا سکتی ہے۔ لاپیڈ نے پہلے بھی کہا تھا کہ نیتن یاہو کی کابینہ ہمیں ایک بڑے بحران کی طرف لے جا رہی ہے۔ یہ کابینہ ان اقدامات کے معاشی، سیکورٹی اور سیاسی نتائج کے بارے میں ضروری چھان بین کیے بغیر بڑی تبدیلیاں نافذ کرنا شروع کر دیتی ہے۔









