ڈھاکا: بنگلادیش میں ڈینگی وائرس وبا کی صورت اختیارکرنے لگا جہاں اب تک وائرس سے 176 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں سے صرف 115 افراد جولائی کے 23 دنوں میں جان سے گئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق بنگلادیش میں حالیہ مون سون کے دوران جہاں دیگر بیماریوں میں اضافہ ہوا ہے وہیں مچھر سے پھیلنے والا ڈینگی وائرس تیزی سے بے قابو ہورہا ہے جہاں رواں برس اب تک ڈینگی سے 176 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ اسپتالوں میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی بھرمار ہے۔
اس حوالے سے بنگلادیش سے تعلق رکھنے والے ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں ڈینگی کی بیماری پہلے ہی عالمی وبا کے ہم مطابقت ہے البتہ حکومت نے اس حوالے سے باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے۔
بنگلادیش کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز کے مطابق ڈینگی وائرس سے اتوار 23 جولائی کی رات تک 176 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جن میں 31 بچے بھی شامل ہیں، مرنے والوں میں ڈینگی بخار کی تشخیص ہوئی تھی۔
#bangladesh #dengue #killed
Dhaka, Bangladesh – Bangladesh is grappling with a deadly dengue outbreak as heavy monsoon rains in the country cause widespread infections and fill hospitals. pic.twitter.com/c4nMdt1IGq— Maestro Informations (@Maestroinfoo) July 24, 2023
ڈائریکٹوریکٹ جنرل کے مطابق اس حوالے سے 19 جولائی کا دن سب سے زیادہ ہلاکت خیز رہا جس روز صرف ایک دن میں 19 افراد ڈینگی سے ہلاک ہوئے جب کہ رواں سال اب تک ڈینگی سے متاثر ہونے والے 33 ہزار افراد اسپتالوں میں داخل ہوئے۔
حکام کا کہنا ہےکہ رواں برس ڈینگی بخار سے ہونے والی ہلاکتوں کی شرح الارمنگ صورتحال اختیار کرچکی ہے کیونکہ رواں سال ہلاکتوں کی شرح 0.53 فیصد ہے جو گزشتہ سال 0.45 فیصد تھی، گزشتہ سال بنگلادیش میں ڈینگی سے ریکارڈ 281 ہلاکتیں ہوئی تھیں تاہم رواں سال اب تک یہ ہلاکتیں 176 تک جا پہنچی ہیں۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل کے مطابق رواں سال ڈینگی سے ہونے والی 176 ہلاکتوں میں سے صرف 115 ہلاکتیں جولائی کے 23 دنوں میں ہوئی ہیں جب کہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران ڈینگی سے صرف 29 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
Bangladesh is grappling with a deadly dengue outbreak as heavy monsoon rains in the country cause widespread infections and fill hospitals.https://t.co/dgTS16zvtX
— ahdonaeng (@ahdonaeng) July 24, 2023