سنگاپور میں رواں ہفتے خاتون سمیت دو منشیات فروشوں کو پھانسی کی سزا دی جائے گی، 20 سال میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی خاتون کو پھانسی دی جا رہی ہے۔45 سال کی سری دیوی جمانی کو رواں ہفتے جمعے کے دن پھانسی دی جائے گی، اسے 2018ء میں سزائے موت سنائی گئی تھی، سری دیوی پر 30 گرام ہیروئن کی اسمگلنگ کا الزام ہے۔
2004 کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا کہ ایک خاتون ملزمہ کو پھانسی دی جائے گی۔
قبل ازیں 2004ء میں 36 سالہ حجام خاتون ین مے ووئین کو منشیات اسمگلنگ کے الزام میں ہی پھانسی دی گئی تھی۔
برطانیہ: 80 سال بعد جزیرہ آلڈرنی میں نازی فوج کے حراستی مرکز کی تحقیقات شروع
دونوں قیدی سنگاپور کے شہری ہیں، ان کے اہلخانہ کو سزائے موت کی تاریخ کا نوٹس بھیج دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ سنگاپور میں کچھ جرائم کیلئے سزائے موت ہے جس میں قتل اور اغوا شامل ہیں۔
سنگاپور میں انسداد منشیات کے قوانین بھی دنیا کے سخت ترین ہیں، 500 گرام سے زائد چرس اور 15 گرام سے زائد ہیروئن اسمگل کرنے پر سزائے موت دی جاتی ہے۔
کورونا وائرس کے بعد سے اب تک 13 ملزمان کو سزائے موت دی جاچکی ہے۔