سعودی عرب نے مزید 12 ممالک کے شہریوں کے لیے پاسپورٹ پر ویزا سٹیکر ختم کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد کا آغاز کر دیا، جس کے بعد اب ملازمت، اقامہ، وزٹ اور ملازمت کے ویزے آن لائن جاری کیے جائیں گے۔دوسرے مرحلے میں پاکستان، لبنان، نیپال، سری لنکا، ترکیہ، یمن، سوڈان، یوگنڈا، کینیا، مراکش، تھائی لینڈ اور ویتنام میں سعودی سفارت خانے اور قونصلیٹ پاسپورٹس پر اسٹیکر نہیں لگائیں گی، کیو آر کوڈ کے ساتھ ای ویزا جاری کیا جائے گا۔









