عراق اور لبنان کے مختلف شہروں میں یوم عاشورا انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ عوام نے ماتمی دستوں اور جلوسوں میں کثیر تعداد میں شرکت کرکے شہدائے کربلا کے ساتھ عقیدت کا اظہار کیا۔
مہر خبررساں ایجنسی نے بغداد الیوم کے حوالے سے خبر دی ہے کہ عراق اور لبنان میں محرم الحرام کی دسویں تاریخ کو حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے اصحاب کی یاد میں مجالس اور جلوس نکالے گئے۔ لاکھوں کی تعداد میں عزاداروں نے کربلا میں حاضری دے کر مظلوم کربلا امام حسین علیہ السلام کا ماتم کیا۔









