لندن، 4 اگست:۔ برطانوی وزیر اعظم رشی سنک کے گھر کو کالے کپڑے سے ڈھانپنے والے گرین پیس موسمیاتی تبدیلی کے چار مظاہرین کو جمعرات کو گرفتار کر لیا گیا۔ ان مظاہرین پر کالے کپڑے لیکر سنک کے گھر کی چھت پر چڑھنے کا الزام ہے۔ حالانکہ یہ چاروں مظاہرین تقریباً تین گھنٹے بعد چھت سے نیچے اتر گئے تھے۔ مظاہرین تیل اور گیس کے لیے کان کنی میں توسیع کے لیے سنک کی حالیہ حمایت کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔نارتھ یارکشائر پولیس نے کہا کہ افسران نے کربی سگسٹن میں وزیر اعظم کے گھر پر احتجاجی سرگرمیوں کو لیکر سختی برتی ہے۔ حکام نے علاقے کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔
عمارت میں کوئی داخل نہیں ہوا ہے۔ وزیر اعظم اور ان کے اہل خانہ گھر پر نہیں ہیں۔ وزیر اعظم سنک اہلیہ اکشتا مورتی اور بیٹیوں کرشنا اور انوشکا کے ساتھ کیلیفورنیا میں چھٹیوں پر ہیں۔غور طلب ہے کہ سنک نے برطانیہ کو توانائی میں زیادہ خود مختار بنانے کی مہم کے حصے کے طور پر سیکڑوں نئے تیل اور گیس کے لائسنس دینے کے حکومتی منصوبے کی جانکاری دی تھی۔
#ClimateScam #ClimateAction #London #Breaking
A new form of protest. Climate activists now draped the house of British Prime Minister Rishi Sunak with a black cloth to protest the British govt.'s plan for granting licenses to oil fields in the North Sea. pic.twitter.com/6TlcRX0qYj— Antenna Focus (@LiveNewsPlace) August 3, 2023