اسرائیل دن بدن گستاخ سے گستاح تر ہوتا جا رہا ہے اور اب تو اسرائیلی حکام نے واضح طور پر فلسطینیوں کے قتل عام کا حکم بھی جاری کر دیا ہے۔قدس کی غاصب اور جابرصیہونی حکومت کے داخلی سیکورٹی کے انتہا پسند وزیرایتمار بن گویر نے ایک بار پھر اپنی دشمنی اور نسل پرستی کی پالیسی کو جاری رکھتے ہوئے فلسطینیوں کے قتل عام کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی ایک فلسطینی کو قتل کرے گا وہ قابل تعریف ہو گا۔
یہ نسل پرستانہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے کہ جب جنین شہر میں صیہونی حکومت کے اتوار کے روز کے حملے میں 3 فلسطینی شہید ہو گئے۔
حماس اور تحریک جہاد اسلامی نے صیہونیوں کے ان جرائم پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت نے اپنی جارحیتوں اور حملوں میں اضافہ اور مزید 3 فلسطینیوں کو شہید کر کے وحشیانہ جرم کا ارتکاب کیا ہے۔
فلسطینی جماعتوں نے قابض صیہونیوں کو خبردار کیا ہے کہ شہیدوں کا خون فلسطین کی مسلح انتفاضہ تحریک کے جاری رہنے کا باعث بنے گا۔