ریاض،9اگست ( اے یوایس) سعودی عرب کی کابینہ نے اسلام کی دو مقدس ترین مساجد میں مذہبی امور کی نگرانی کے لیے ایک نئی آزاد ایجنسی کے قیام پراتفاق کیا ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ ایجنسی مکہ مکرمہ میں المسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ? کے مذہبی امور کی صدارت کہلائے گی۔









