لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر آبکاری محکمہ کے ذریعہ جمعرات کو بھی مہم جاری رہی۔ مہم کے تحت سولہ مقامات پر چھاپے مارے گئے۔اس دوران چوبیس لیٹر شراب ضبط کی گئی۔ مذکورہ اطلاع ضلع آبکاری افسر لال بہادر یادو نے دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چھاپہ مارنے والی ٹیم میں آبکاری انسپکٹر وشال ورما ، سنجے یادو، شری را م قنوجیا، او ایل اگروال، سیتا رام یادو، نریندر ناتھ ترپاٹھی، وانی ونائک مشرا ، اے این سنگھ، اومکار ناتھ پانڈے اور اکھلیشور سنگھ شامل تھے۔ ٹیم نے گاؤں کوٹوا و ترہیا تھانہ جانکی پورم و مڑیاؤں ، رام داس احاطہ ٹینٹ، چوک ٹیکسی اسٹینڈ، نیمبو پارک تھانہ چوک، دمریا تھانہ چنہٹ، ہنومان پوری تھانہ سروجنی نگر، گوپال کھیڑا تھانہ موہن لال گنج سمیت لکھنؤ کے سولہ مقامات پر چھاپہ مارا۔
اس دوران تین لوگوں کے خلاف رپورٹ درج کرانے کے ساتھ ساتھ چوبیس لیٹر شراب برآمد کی گئی۔