غرب اردن میں غاصب صیہونی فوجیوں کی وحشیانہ جارحیت میں 2 فلسطینی شہید ہو گئے۔ان دونوں فلسطینی نوجوانوں کو منگل کی صبح غرب اردن میں واقع اریحا کے عقبہ جبر کیمپ پر غاصب صیہونی حکومت کے جارح فوجیوں نے فائرنگ کر کے شہید کردیا۔
اس سے قبل احمد خلیفہ نامی ایک فلسطینی جوان چند روز قبل غرب اردن میں نابلس کے مغرب میں واقع زواتا پر صیہونی فوجیوں کی جارحیت میں شہید ہو گیا تھا۔
صیہونی فوجی اپنے جارحانہ مقاصد کے حصول کے لئے آئے دن غرب اردن اور مقبوضہ بیت المقدس کو جارحیت کا نشانہ بناتے رہتے ہیں جس میں فلسطینیوں کی ایک تعداد شہید و زخمی ہوجاتی ہے یا انھیں گرفتار کر لیا جاتا ہے۔
فلسطینی مجاہدین بھی صیہونی فوجیوں کے خلاف زبردست کارروائیاں کر رہے ہیں جس کی وجہ سے صیہونیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔