روس کی جوہری، حیاتیاتی اور کیمیائی دفاعی افواج کے سربراہ کا کہنا ہے کہ امریکا ’وائرل میوٹیشنز‘ پر تحقیق کر کے ایک نئی وبا کی تیاری کر رہا ہے۔مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، روس کی جوہری، حیاتیاتی اور کیمیائی دفاعی افواج کے کمانڈر ایگور کریلوف نے آج (بدھ) کو “وائرل میوٹیشنز” پر امریکی تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ملک ایک نئی وبا کے تجربے کی تیاری کر رہا ہے۔









