پانامہ:امریکہ کے شہر میامی سے 271 مسافروں کو لے کر جنوبی امریکی ملک چلی جانے والے طیارے کا پائلٹ باتھ روم میں گر کر ہلاک ہو گیا ہے۔ اس کے بعد کو پائلٹ نے طیارے کی وسطی امریکی ملک پاناما میں ہنگامی لینڈنگ کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایل اے ٹی اے ایم ایئر لائنز کا طیارہ 271 مسافروں کو لے کر میامی سے چلی کے دارالحکومت سینٹیاگو کے لیے روانہ ہوا تھا۔ دوران سفر طیارے کا پائلٹ کیپٹن ایوان اینڈور باتھ روم گیا جہاں وہ گر کر ہلاک ہوگیا۔ جہاز میں موجود کو پائلٹ کو جب اس بات کا علم ہوا تو اس نے پانامہ میں طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کو یقینی بنایا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ پائلٹ کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔ کیپٹن ایوان اینڈور جہاز کے اڑان بھرنے سے تین گھنٹے قبل طبیعت خراب محسوس کر رہے تھے۔ واقعے کے بعد طیارے میں موجود عملے نے اسے ہنگامی طور پر علاج کرانے کی کوشش کی لیکن وہ اسے بچا نہ سکے۔
#LATAMAirlines pilot dies after collapsing on flight from Miami to Santiago. Condolences to his family and friends. #RIPCaptainAndaur #AviationAccident pic.twitter.com/j4vnUVz85v
— Tiger News Report (@TigerRepor) August 17, 2023