مصر کی سب سے بڑی سگریٹ بنانے والی کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او نے اندازہ لگایا ہے کہ ملک کی 18 فیصد آبادی سگریٹ نوشی کرتی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق ایسٹرن کمپنی کے ہانی امان نے کہا ہے کہ مصر کی آبادی ہر سال 100 ارب سگریٹ پیتی ہے اور ان کی کمپنی ہر سال 70 ارب سگریٹ بناتی ہے۔









