یوم آزادی پر ایک مدرسہ میں منعقدہ پروگرام میں میز پر ترنگا پھیلا کر ناشتہ پیش کیا گیا۔ انٹرنیٹ میڈیا پر یہ تصویر دیکھ کر مشتعل لوگ موقع پر جمع ہو گئے اور نعرے بازی شروع کر دی، پھر پولیس پہنچ گئی۔
لکھنؤ۔ اتر پردیش کے پریاگ راج ضلع میں یوم آزادی کے موقع پر ایک مدرسہ میں منعقدہ پروگرام میں میز پر ترنگا پھیلا کر ناشتہ پیش کیا گیا۔ انٹرنیٹ میڈیا پر یہ تصویر دیکھ کر مشتعل لوگ موقع پر جمع ہو گئے اور نعرے بازی شروع کر دی، پھر پولیس پہنچ گئی۔ تاجر رہنماؤں کی شکایت پر پولیس نے چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ہولا گڑھ پولیس نے چار نامزد ملزمان کو گرفتار کرکے چالان کیا۔