بارہ بنکی (نامہ نگار)اقتدار کی ہوس نے بی جے پی کو بے سمت کردیا ہے۔کانگریس پارٹی اقتدار حاصل کرنے کے لئے نہیںبلکہ نظام میں تبدیلی کے لئے کوشاں ہے۔آج ہمیں ایک ایسے ہندوستان کی ضرورت ہے جہاں مسجد میں اذان،مندر میں مردنگ کی آواز سنائی دے سکے اور اس کی حفاظت ہوسکے۔ اس کے لئے پوری طاقت سے فرقہ پرست طاقتوں کو راستہ سے ہٹا کر سیکولر پارٹی کانگریس کو اقتدار میں لانا ہوگا۔ اس کے بعد ہی ملک کی عوام امن وسکون سے اور محفوظ ہوسکتے ہیں۔ علیحدگی پسند سیاست کرنے والی پارٹیوں کو ترقی سے کوئی سروکار نہیں ہے۔مذکورہ خیالات کا اظہار مقامی رکن پارلیمنٹ وکانگریس امیدوار ڈاکٹر پی ایل پنیا نے ترقیاتی بلاک دیویٰ کے گاؤں سپہیا میں شری رام یادو کالج کھیلولی چوراہے اور گواری میں منعقدہ ہولی ملن تقریب میں کیا۔ مسٹر پنیا نے کہا کہ کانگریس پارٹی اور اس کے لیڈروں نے آزادی سے لیکر آج تک ملک کے غریب عو
ام کے حق کے لئے جدوجہد کرتے ہوئے ملک کے اتحاد اور سالمیت کی حفاظت کی ہے جبکہ کچھ مفادپرست پارٹیاں کسی بھی قیمت پر وزیر اعظم کی کرسی پر نظریں مرکوز کئے ہوئے ہیں۔