لندن میں برٹش پاکستانی مسیحی برادری کی جانب سے سانحہ جڑانوالہ پر پاکستانی ہائی کمیشن پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین نے سانحہ جڑانوالہ کے مجرموں کی گرفتاری اور انہیں سزا دینے کا مطالبہ کیا۔
مانچسٹر میں بھی پاکستانی قونصلیٹ کے باہر مظاہرہ کیا گیا، شہریوں نے ملزموں کو سزا دینے اور نقصانات کا ازالہ کرنے کا مطالبہ کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا تھا کہ جڑانوالہ واقعے کے ذمے دار مرکزی ملزمان گرفتار ہوچکے ہیں۔
High Commissioner @DrMFaisal met representatives of British Pakistani Christian community @PakistaninUK, discussing incidents of violence in Jaranwala. Conveyed complete solidarity & Govt's commitment to rebuilding Churches & homes, alongside bringing perpetrators to justice. pic.twitter.com/djcFeDXN6l
— Pakistan High Commission London (@PakistaninUK) August 21, 2023